جعفر آباد، رحیم یار خان
میاں طالب حسین
ڈویژنل بیوروچیف
سنیئر مرکزی راہنما پاکستان مسلم لیگ ن سنیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال کی زیر سرپرستی،جعفر آباد فیملی عوامی خدمت کے مشن میں مصروف عمل۔

چوہدری محمد اقبال پبلک سیکرٹریٹ جعفر آباد رحیم یار خان میں پبلک ڈے کے موقع پر حلقے کے لوگوں نے تشریف لا کر اپنے اپنے مسائل سے آگاہ کیا جسے ممبران کوآرڈینیشن کمیٹی اور سیکرٹریز نے سن کر ہر ممکن حل کی یقین دہانی کروائی۔
اس موقع پر چوہدری الطاف گوجر، رانا ضیاء الدین آصف سابق کونسلر، رانا امجد سابق کونسلر، غلام فرید برڑا سابق کونسلر، چوہدری ظفر عرفان، محمد الیاس پوڑا، چوہدری عبد العزیز، اویس عمر اویسی، الٰہی بخش کانجو پولیٹکل سیکرٹری زاہد گوجر سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔
