زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت سخت کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔

Spread the love

رحیم یارخان
میاں طالب حسین
ڈویژنل بیوروچیف
ٹریفک پولیس رحیم یار خان
حکومتِ پنجاب کے ویژن کے مطابق،ڈی آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب محمد وقاص نذیر صاحب، اور ڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی سموں صاحب کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر محمد ساجد کی زیر قیادت ٹریفک پولیس کی جانب سے ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے خاتمے کے لیے زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت سخت کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔
ٹریفک پولیس کے مطابق زیادہ دھواں خارج کرنے والی گاڑیاں نہ صرف ماحولیاتی آلودگی میں اضافے کا باعث بنتی ہیں بلکہ شہریوں کی صحت کے لیے بھی سنگین خطرہ ہیں۔
ڈی ٹی او محمد ساجد نے کہا کہ عوامی صحت اور صاف ستھرا ماحول ہماری پہلی ترجیح ہے، اس سلسلے میں قانون کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں