
(تحریر سکندر ملک )۔
اہلیانِ سوہدرہ کی فلاح و بہبود کے لیے وسیع پیمانے پر بلاتفریق عوامی خدمت کے کام کروانے پر ہم اپنے پیارے بھائی سابقہ کوارڈینیٹر وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف ۔سابقہ مشیر وزیراعلی پنجاب میڈم مریم نواز ریٹائرڈ برگیڈیر بابر علاؤدین ستارہ امتیاز (ملٹری ) کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ آپ نے اپنے عملی اقدامات سے ثابت کیا ہے کہ حقیقی خدمت وہی ہے جو ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر عوام کی خوشحالی، آسانی اور بہتری کے لیے کی جائے۔ سٹی سوہدرہ کی ترقی اور اہلِ علاقہ کی فلاح و بہبود کے لیے آپ کی مخلصانہ کاوشیں قابلِ ستائش ہیں۔ہم آپ کے جذبۂ خدمت کو سلام پیش کرتے ہیں اور آپ کی تمام نیک کاوشوں پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت، سلامتی، عزت اور کامیابیوں سے نوازے، آپ کے رزق و عمر میں برکت عطا فرمائے اور آپ کی ہر نیک کوشش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے امین ۔
