میڈیکل آفیسر شکور صاحب کا مریم نواز ہاسپٹل کا اچانک دورہ

Spread the love

سکندر ملک ۔
ڈسٹرکٹ وزیراباد کے نواہی علاقہ سٹی سوہدرہ میں سی ای او ہیلتھ ضلع گجرانوالہ فرجاد بٹ صاحب اور میڈیکل افیسر شکور صاحب کا مریم نواز ہاسپٹل کا اچانک دورہ کیا۔سرجن ڈاکٹر حبیب الرحمن صاحب ڈاکٹر بازل رفیق صاحب منظور صاحب نے استقبال کیا اور گلدستہ پیش کیا ۔سی ای او ہیلتھ ضلع گجرانوالہ نے ہسپتال میں مریض بچوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل اسٹاف کی حاضری سمیت مختلف انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔سی ای او ہیلتھ گجرانوالہ نے ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل اسٹاف کی ڈیوٹی روسٹر کے مطابق حاضری چیک کی جبکہ مختلف وارڈز کا معائنہ کرتے ہوئے زیرِ علاج مریضوں کی عیادت کی۔ انہوں نے مریضوں اور بچوں کے لواحقین اور اٹینڈنٹس سے ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات، ادویات کی فراہمی اور علاج معالجے کے انتظامات بارے استفسار کیا اور ان کے مسائل بھی دریافت کیے۔سی ای او ہیلتھ نے ہسپتال کی کنٹین اور پارکنگ ایریا کا بھی معائنہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ضلع گجرانوالہ فرجاد بٹ صاحب نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ہسپتال آنے والے ہر مریض بچے کو بروقت اور بہترین طبی علاج کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مریض بچوں کے علاج معالجے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ ادویات کی حکومتی ہدایات کے مطابق وافر اور بروقت دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں