رحیم یارخان
ڈویژنل بیوروچیف
(میاں طالب حسین)
حکومتِ پنجاب کے ویژن کے مطابق،ڈی آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب محمد وقاص نذیر، ڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی سموں کے احکامات کی روشنی میں، ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر محمد ساجد کی ہدایت پرٹریفک ایجوکیشن یونٹ رحیم یار خان کی جانب سے موٹر سائیکل سواروں کو ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی ہدایت جاری کی گئی۔ اس موقع پر شہریوں کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔شرکاء کو دورانِ سفر ہیلمٹ کے لازمی استعمال، اوور اسپیڈنگ سے گریز اور ٹریفک قوانین کی پابندی پر زور دیا گیا۔ عوام میں آگاہی کے فروغ کے لیے روڈ سیفٹی کے پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے تاکہ شہریوں میں محفوظ ڈرائیونگ کا شعور اجاگر ہو۔
