سیاست کا اصل مقصد خدمت خلق ہے اس کو عبادت سمجھ کر کرنا چاہیے طلعہ محمود کیانی

Spread the love



تمام لوگوں کی بلا تفریق خدمت اصل عبادت ہے تنویر نوشاھی ،راولپنڈی نمائندہ خصوصی یو سی 35 زیارت بابا یوسف شاہ کے معززین کی ایک کامیاب کارنر میٹنگ زیر صدارت ملک شہزاد خالد ایڈوکیٹ منعقد کی گئی جس میں علاقہ کا زیارت بابا یوسف شاہ کے معززین نوجوان اور بزرگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی مہمان خصوصی افسر یاب طلعہ

محمود کیانی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے علاقے کی فلاح بہبود کے کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے سیاست میں قدم رکھا اور نوجوانوں پر مشتمل ایک گروپ تشکیل دیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے نامزد امیدوار برائے جنرل کونسلر ملک شکیل اختر زیارت بابا یوسف شاہ کے علاقہ میں رہائش پذیر ہیں اور ہر وقت محلے کی فلاحی سماجی اور مذہبی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اسی لیے ہم نے ان کو اپنے گروپ میں جنرل کونسلر کا امیدوار نامزد کیا ہے یہی لوگ ووٹ کے اصل حقدار ہیں طلعہ محمود کیانی نے مزید کہا کہ سیاست کا اصل مقصد عبادت ہے کارنر میٹنگ سے سماجی شخصیات ملک تنویر نوشاھی، سجاد کشور ،ملک شہزاد خالد ایڈوکیٹ ،راجہ بابر شہزاد، امیدوار برائے چیئرمین، راجہ عمران حیدر امیدوار برائے کونسلر ،ملک شکیل اختر امیدوار برائے جنرل کونسلر، شاہنواز خان، بابرکیانی، شیخ خالد، قاری گل زیب، ملک یوسف بلال، راجہ محمد بنارس، ملک جمیل فخری، علامہ محمد امجد ہزاروی، اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں