احمد نگر سکول سے نکلنے والا 12 سالہ بچہ ٹریکٹر ٹرالی کے پچھلے ٹائر کے نیچے آ کر کچلا گیا

Spread the love

سکندر ملک ۔
وزیراباد ۔احمد نگر سکول سے نکلنے والا 12 سالہ بچہ ٹریکٹر ٹرالی کے پچھلے ٹائر کے نیچے آ کر کچلا گیا موقع پر ہی جانبحق پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی اور ڈرائیور کو قبضے میں لے کر کاروائی شروع کر دی حادثے کی شدت دیکھنے والا شہری بے ہوش ہسپتال ریفر شہریوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی تفصیلات کے مطابق دلاورچیمہ کا رہائشی محمد ارشاد اعوان کا بیٹا جو نجی سکول احمد نگر میں 5th کلاس کا طالب علم تھا جسکی بعمر 10/12 سال بتائی جاتی ہے سکول سے چھٹی کے وقت اپنی الیکٹرک سکوٹر پر نکلا تو اچانک ٹریکٹر ٹرالی کے پچھلے ٹائروں کے نیچے آکر کچلا گیا جس سے اس کی موقع پر انتقال ہو گیا حادثہ اتنا شدید تھا کہ حادثے کو دیکھنے والا شہری موقع پر ہی بیہوش ہو گیا ایس ایچ او احمد نگر عمران اوجلہ نے موقع پر پہنچ کر ٹریکٹر ڈرائیور وحید ولد محمد رفیق قوم آرائیں سکنہ گکھڑ کو گرفتار کر لیا عینی شاہدین کی مطابق ٹریکٹر ٹرالی والا اپنی سائیڈ پر تھا بچہ اپنی سکوٹی پر اچانک نکلا تو بریک نہ لگنے پر سیدھا ٹریکٹر کے نیچے آ گیا یاد رہے سکولوں میں چھٹی کے وقت زیادہ تر سیکورٹی کے انتظامات نامکمل ہیں وفات پانے والا بچہ اپنی بڑی بہن کے ساتھ سکول آتا تھا حادثے کے وقت وہ ابھی سکول کے اندر تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں