پرنسپل ایکسویٹییکس اسکول اینڈ اکیڈمی، نے ’’ایمبیسیڈر آف لائٹ‘‘ کا ایوارڈ حاصل کرکے نمایاں کامیابی اپنے نام کر لی

Spread the love


جہلم ( بلال رضا ) تحصیل دینہ کے نواحی گاؤں بوہڑیاں سے تعلق رکھنے والی ہونہار خاتون اقصیٰ جمیل، پرنسپل ایکسویٹییکس اسکول اینڈ اکیڈمی، نے ’’ایمبیسیڈر آف لائٹ‘‘ کا ایوارڈ حاصل کرکے نمایاں کامیابی اپنے نام کر لی اور تحصیل دینہ، ضلع جہلم کا نام روشن کر دیا۔
اقصیٰ جمیل کی اس کامیابی پر ان کے خاندان سمیت اہلِ علاقہ نے خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔ ان کی یہ کامیابی محنت، لگن، عزم اور تعلیمی میدان میں خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
اقصیٰ جمیل نے نہ صرف خود یہ اعزاز حاصل کیا بلکہ اپنے اسٹاف کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے دو اساتذہ کو بھی ایوارڈز سے نوازا، جس سے ان کی قیادت اور اپنی ٹیم کی صلاحیتوں کو سراہنے کے جذبے کی عکاسی ہوتی ہے۔
اہلِ علاقہ نے امید ظاہر کی ہے کہ اقصیٰ جمیل کی یہ کامیابی دیگر طالب علموں اور نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ثابت ہوگی اور مستقبل میں مزید ہونہار طلبہ و طالبات محنت، لگن اور قابلیت کے ذریعے ضلع جہلم کا نام روشن کریں گے۔
اقصیٰ جمیل کی یہ کامیابی نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے علاقے کے لیے باعثِ فخر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں