ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عرفان علی سموں نے کہا ہے کہ ایس پی انویسٹی گیشن شاہد نذیر نے شعبہ انویسٹی گیشن میں بہترین اور مثالی خدمات سر انجام دیں

Spread the love

رحیم یار خان
(میاں طالب حسین)
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عرفان علی سموں نے کہا ہے کہ ایس پی انویسٹی گیشن شاہد نذیر نے شعبہ انویسٹی گیشن میں بہترین اور مثالی خدمات سر انجام دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع میانوالی تبادلہ ہونے پر ایس پی شاہد نذیر کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈی پی او نے ان کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشکل ترین حالات میں بھی انہوں نے فرائضِ منصبی احسن طریقے سے نبھائے۔ اس موقع پر ان کی خدمات کے اعتراف میں یادگاری الوداعی شیلڈ اور تحائف پیش کیے گئے۔ تقریب میں ڈی ایس پیز اشرف قریشی، راؤ دلشاد، ناصر غوری، او ایس آئی رانا محمد اشرف، اکاؤنٹس برانچ سے ظفر اقبال، ٹریفک انسپکٹر شاہد عمران، سی ایس او ذیشان محسن رندھاوا، انچارج کمانڈ اینڈ کنٹرول روم نوید احمد، ایس ایچ او ترنڈہ محمد پناہ فضل عباس مگسی، پی آر او ٹو ڈی پی او اسامہ الطاف، انچارج کمپلینٹ سیل اسد خان اور محمد الطاف، آر آئی و انچارج ویلفیئر برانچ انسپکٹر عبیداللہ، ریڈر ٹو ڈی پی او انسپکٹر شبیر احمد، اور ریڈر ایس پی انویسٹی گیشن سلیم یوسف سمیت دیگر پولیس آفیشلز نے بھی شرکت کی۔ شرکاء نے ایس پی شاہد نذیر کو گلدستے پیش کیے، ان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا اور نئی تعیناتی پر ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب کے اختتام پر پروقار انداز میں ہائی ٹی دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں