ڈی ایس پی صدر سرکل سے پریس کلب جلالپور جٹاں کے عہدیداران کی ملاقات

Spread the love


پولیس اور صحافی برادری کے درمیان باہمی تعاون، امن و امان کے قیام پر تبادلۂ خیال
جلالپور جٹاں (نمائندہ خصوصی مرزا طارق محمود) پریس کلب جلالپور جٹاں کے صدر شاہد ڈار، جنرل سیکرٹری مرزا طارق محمود اور نائب صدر یاسر گجر نے ڈی ایس پی صدر سرکل سے ملاقات کی۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں علاقے میں امن و امان کی صورتحال اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر ڈی ایس پی جلالپور جٹاں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ملاقات کے دوران پولیس اور صحافی برادری کے درمیان باہمی تعاون، عوامی مسائل کی نشاندہی اور علاقے میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ پریس کلب کے عہدیداران نے اس امید کا اظہار کیا کہ پولیس عوام کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کے لیے اپنا کردار مؤثر انداز میں جاری رکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں