رحیم یار خان
میاں طالب حسین
ڈویژنل بیوروچیف
مسٹر فٹ سٹار جم کے آنر چوہدری جاوید اقبال کو باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کا فنانس سیکریٹری منتخب ہونے پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں جڑواں شہروں و جم برادری کی جانب سے انہیں دلی مبارکباد اور خراج تحسین پیش کیا گیا۔
اس مسرت اور فخر کے موقع پر میاں محمد صفدر، مرزا سُمیر اور جم کمیونٹی کے تمام ساتھیوں نے خاص طور پر شرکت کی۔ انہوں نے چوہدری جاوید اقبال کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، مٹھائی تقسیم کی اور ان کی شاندار قیادت و پے درپے کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے نو منتخب فنانس سیکریٹری چوہدری جاوید اقبال نے کہا:
”میرا سب سے اہم مقصد اور مشن نوجوان نسل کو نشے کی تباہ کن لت سے دور کر کے صحت مند سرگرمیوں کی طرف لانا ہے۔ آج کی جوان نسل مختلف برائیوں اور نشے کی جانب مائل ہو رہی ہے، لیکن جب وہ باڈی بلڈنگ اور ورزش کو اپنا معمول بناتے ہیں تو یہ بری عادتیں خود بخود ختم ہو جاتی ہیں۔ ان شاء اللہ، جب تک میرا جم قائم ہے، میں نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور ان کی بہترین تربیت کے لیے خدمات سرانجام دیتا رہوں گا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ مسٹر فٹ سٹار جم میں خواتین کے لیے بھی مکمل طور پر محفوظ، بااعتماد اور باوقار ماحول فراہم کیا گیا ہے، جہاں وہ انتہائی احترام کے ساتھ اپنی فٹنس اور ورزش جاری رکھتی ہیں۔
تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء نے چوہدری جاوید اقبال کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اس نئے اور ذمہ دارانہ عہدے پر مزید ترقی، سرفرازی اور کامیابیاں عطا فرمائے۔
مقام: مسٹر فٹ سٹار جم، ابوظہبی روڈ، نزد جدہ پمپ، رحیم یار خان
