تھانہ اسلام گڑھ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع،

Spread the love

رحیم یارخان/بہاولپور
ڈویژنل بیوروچیف
(میاں طالب حسین)
تھانہ اسلام گڑھ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع، 510 گرام چرس سمیت نامی گرامی منشیات فروش اشفاق بٹ رنگے ہاتھوں گرفتار، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی خان پور شاہد نذیر کی سخت ہدایت اور نگرانی میں ایس ایچ او اسلام گڑھ ذیشان محمود رندھاوا اور ان کی ٹیم نے علاقہ بھر میں منشیات کے دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن شروع کردیاہے۔ اسی سلسے میں دورانِ گشت اے ایس آئی محمد فاروق کو مخبرِ خاص سے خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ چک 111 ون ایل کے پاس خالی گودام کے قریب منشیات کی خریدوفرخت جاری ہے۔ اطلاع ملتے ہی اے ایس آئی محمد فاروق نے پولیس نفری کے ہمراہ برق رفتار اور حتمی چھاپہ مار کارروائی کی۔ پولیس نے موقع پر موجود ملزم اشفاق بٹ کو گھیر کر حسبِ ضابطہ رنگے ہاتھوں دھر لیا۔ تلاشی لینے پر ملزم کے قبضہ سے 510 گرام چرس برآمد ہوئی۔ تھانہ اسلام گڑھ پولیس نے ملزم کے خلاف منشیات فروشی کی سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں