رحیم یار خان
ڈویژنل بیوروچیف
(میاں طالب حسین)
پولیس کے اینٹی وومن ہراسمنٹ سیل کے زیرِ اہتمام ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ (VTI) میں خواتین کے تحفظ اور آگاہی کے حوالے سے ایک خاص سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں انچارج اینٹی وومن ہراسمنٹ سیل لیڈی سب انسپکٹر سمیرا رفیق، سب انسپکٹر عرفان ڈھلوں اور عثمان افضل نے خصوصی شرکت کی۔سیمینار کے دوران پولیس افسران نے طالبات کو کسی بھی ناگہانی یا ایمرجنسی صورتحال میں فوری مدد حاصل کرنے کے لیے ”وومن سیفٹی ایپ” (Women Safety App) اور ”پکار 15” کے استعمال کے طریقہ کار سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ افسران نے طالبات کو خواتین کے تحفظ کے حوالے سے موجود قوانین اور اپنے حقوق کے بارے میں بھی مفید معلومات فراہم کیں۔ اس موقع پر پرنسپل وی ٹی آئی محمد عرفان نے پولیس ٹیم کی آمد اور طالبات کو انتہائی مفادِ عامہ کی معلومات فراہم کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ سیمینار کے اختتام پر طالبات کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے پولیس افسران نے تفصیلی اور تسلی بخش جوابات دیے۔
