وزیراباد میں نئے تعینات ہونے والے ٹریفک پولیس ڈی ایس پی راشد بشیر کی اردو گلوبل نیوز یو کے بیو روچیف ضلع وزیراباد سکندر ملک سے خصوصی ملاقات

Spread the love

وزیراباد میں نئے تعینات ہونے والے ٹریفک پولیس ڈی ایس پی راشد بشیر کی اردو گلوبل نیوز یو کے بیو روچیف ضلع وزیراباد سکندر ملک سے خصوصی ملاقات ۔ڈی ایس پی ٹریفک پولیس ضلع وزیراباد کا کہنا تھا پنجاب بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بڑے کریک ڈاؤن کا اغاز کر دیا گیا ہے ۔

پنجاب بھر میں ٹریفک حادثات میں اضافے کے پیش نظر آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔ بغیر ڈرائیونگ لائسنس اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ والی گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے اور گرفتار ڈرائیوروں کو شخصی ضمانت پر رہا نہ کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

احکامات کے مطابق صوبے بھر میں ایس ایچ اوز رات بھر ٹریفک پولیس اور پٹرولنگ پولیس کے اہلکاروں کے ہمراہ کارروائیاں کریں گے، خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانے کیے جائیں گے جبکہ قانونی کارروائی کے تحت مقدمات بھی درج ہوں گے۔ ہر ایس ایچ او اپنے علاقے میں تین مقامات پر ناکے لگا کر ٹریفک قوانین پر عمل درآمد یقینی بنائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں