تھانہ اے ڈویژن پولیس کا بچھڑوں کو اپنوں سے ملانے کا سلسلہ جاری

Spread the love

رحیم یار خان
ڈویژنل بیوروچیف
(میاں طالب حسین)

تھانہ اے ڈویژن پولیس کا بچھڑوں کو اپنوں سے ملانے کا سلسلہ جاری، ایک اور ذہنی معذور نوجوان اپنوں تک پہنچ گیا۔ ایس ایچ او مزمل اسحاق اور ان کی ٹیم نے ڈی ایس پی سٹی راؤ دلشاد کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے چار پانچ روز سے لاپتہ ذہنی معذور نوجوان کو اس کے گھر والوں سے ملا دیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کوٹ ادو کا رہائشی نوجوان ذیشان لطیف چند دنوں سے لاپتہ تھا اور اس کے گھر والے شدید تشویش میں تھے۔ پکار 15 پر موصولہ اطلاع پر اے ڈویژن پولیس نے فوری کاوشوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اسے ریلوے اسٹیشن سے محفوظ تحویل میں لیا اور ورثاء سے رابطہ کیا۔گزشتہ روز نوجوان کا بھائی عدنان لطیف تھانے پہنچا تو محرر عامر سندھو نے حسبِ ضابطہ کارروائی کے بعد ذیشان کو اس کے حوالے کر دیا۔ بچھڑے بھائی کو سامنے پاکر انہوں نے اے ڈویژن پولیس ٹیم کی اس انسانی کاوش پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں