ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے صادق کینال پارک نزد خانپور اڈا روڈ کا دورہ کرتے ہوئے صفائی ستھرائی، چلڈرن پلے ایریا، گرین بیلٹس اور پودوں کی صورتحال کا جائزہ لیا

Spread the love

رحیم یار خان
میاں طالب حسین
(ڈویژنل بیوروچیف)
ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے صادق کینال پارک نزد خانپور اڈا روڈ کا دورہ کرتے ہوئے صفائی ستھرائی، چلڈرن پلے ایریا، گرین بیلٹس اور پودوں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔انہوں نے پارک میں صفائی کے انتظامات اور بچوں کے لیے کھیلنے کی سہولیات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پارک میں مزید پودے لگائے جائیں اور پہلے سے موجود پودوں کی مناسب دیکھ بھال یقینی بنائی جائے تاکہ سرسبز ماحول کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے پارک میں صفائی ستھرائی اور دیگر سہولیات کو بھی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے گرین الیکٹرک بس کے ویٹنگ ایریا کا دورہ کرتے ہوئے شہریوں کے لیے فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے مسافروں کی سہولت، انتظار گاہ کے انتظامات اور دیگر بنیادی سہولیات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ گرین الیکٹرک بس سروس سے مستفید ہونے والے شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جائیں اور ویٹنگ ایریا میں صفائی سمیت تمام ضروری انتظامات برقرار رکھے جائیں۔انہوں نے کہا کہ شہر میں سرسبز ماحول کے فروغ، پارکس کی بہتری اور شہریوں کو معیاری سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں