ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (انفورسمنٹ) چوہدری اعتزاز انجم نے تحصیل صادق آباد کا دورہ کیا

Spread the love

رحیم یار خان
میاں طالب حسین
(ڈویژنل بیوروچیف)
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (انفورسمنٹ) چوہدری اعتزاز انجم نے تحصیل صادق آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت اسسٹنٹ کمشنر آفس میں شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے متعلقہ حکام کو ضروری اقدامات کی ہدایت کی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (انفورسمنٹ) نے عسکری پارک کا بھی دورہ کیا اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پارک میں شہریوں کے لیے دستیاب سہولیات کا معائنہ کرتے ہوئے عوامی مقامات کو بہتر اور معیاری بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے تحصیل انتظامیہ کی جانب سے شہری بیوٹیفکیشن، شجرکاری اور دیگر ترقیاتی و انتظامی امور پر ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے شہری ماحول کو خوبصورت، صاف ستھرا اور سرسبز بنانے کے لیے جاری اقدامات کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کی قیادت میں شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی، ان کے مسائل کے بروقت حل اور عوامی مقامات کی بہتری کے لیے ضلعی و تحصیل انتظامیہ کی جانب سے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں