ٹریفک حادثات کی روک تھام اور انٹر سٹی و بین الاضلاعی پبلک ٹرانسپورٹ کی مؤثر نگرانی کے حوالے سے اہم میٹنگ

Spread the love

رحیم یارخان
(میاں طالب حسین)
ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر رحیم یارخان محمد ساجد نے ڈی ایس پی پٹرولنگ رحیم یارخان تاثیر ریاض سے روڈ سیفٹی، ٹریفک حادثات کی روک تھام اور انٹر سٹی و بین الاضلاعی پبلک ٹرانسپورٹ کی مؤثر نگرانی کے حوالے سے اہم میٹنگ کی۔میٹنگ میں حادثات کے ممکنہ مقامات کی نشاندہی، اسپیڈ بریکرز اور دیگر ضروری روڈ انفراسٹرکچر کی بہتری، بسوں اور وینز کے ڈرائیورز کی فہرستوں کی تیاری اور ان کے کریمنل ریکارڈ کی تصدیق پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید برآں، اس بات کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا کہ پبلک ٹرانسپورٹ صرف مجاز اور لائسنس یافتہ ڈرائیورز چلائیں اور کلینرز، ہیلپرز یا دیگر غیر مجاز افراد کو ڈرائیونگ کی اجازت نہ ہو۔میٹنگ کا مقصد باہمی رابطہ کاری کے ذریعے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد، حادثات میں کمی اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے، اس موقع پر انسپکٹر ہیڈ کوآرٹر ٹریفک پولیس شاہد عمران سنگھیڑا اور ڈی ایس پی (ر) ایاز محمود خان لغاری بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں