
سکندر ملک ۔
ڈسٹرکٹ وزیر اباد کے نواہی علاقہ سٹی سوہدرہ تلواڑہ میں بلدیاتی الیکشن میں ۔باھو منیر صاحب اور سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیت شاہد منیر اور سینیئر صحافی اور کاروباری شخصیت زاہد پہلوان نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت سابقہ کوارڈینیٹر وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف ۔سابقہ مشیر وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف۔ ریٹائرڈ برگیڈیر بابر علاؤدین ستارہ (ملٹری)کے حق میں بلدیاتی الیکشن میں مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ۔ ریٹائرڈ بگیڈیر بابر علاؤدین صاحب کا استقبال ہار پہنا کر اور پھولوں کی پتیاں نچاور کی گئیں ۔پروگرام کا اغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک اور نعت شریف سے شروع ہوا میاں عمران یعقوب ۔زاہد پہلوان اور ریٹائرڈ برگیڈیئر بابر علاؤ الدین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا الحمدللہ میں نے اپنے علاقے کے اندر ایک ارب روپے کے ترقیاتی کام 10 سالوں میں کروائے ہیں ۔اور ہو بھی رہے ہیں اور ان کے علاوہ بہت سے ایسے کام ہیں جو ابھی رہتے ہیں جب بھی حکومت کی طرف سے فنڈ ملے فوری طور پر ان کاموں کو بھی کروایا جائے گا میں بلدیاتی الیکشن میں امیدوار نہیں میں اپنے گروپ کے اچھے لوگوں کو امیدوار نامزد کروں گا اپ ان کو ووٹ دے کر کامیاب کروائیں۔اور یہ لوگ عوام کی خدمت کریں ۔اور مجھے امید ہے علاقے کے لوگ ان لوگوں کو ووٹ دیں گے کہ جنہوں نے علاقہ کے اندر ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے ہیں ۔اس موقع پر مسلم لیگ نون یوتھ ونگ کے جنرل سیکرٹری میاں عمران یعقوب صاحب چوہدری محمد ارشد چبارے والے ۔سابقہ جنرل کونسلر افتخار احمد ارائیی ملک اختر اعوان ملک فیاض اعوان میاں عبدالمنان چوہدری اصغر میاں قمرچوہدری حمید ۔چوہدری اصغر وکیل میاں اعجاز احمد چوہدری محمد عنصر۔ چوہدری ظہیر مہر شیراز بٹ عثمان علی شاہ چوہدری نواز دارے والے حاجی محمد رزاق ان کے علاوہ مختلف برادریوں کے لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت ۔اخر میں چوہدری شاہد منیر کی طرف سے انے والے تمام لوگوں کے لیے کھانے کا اہتمام کیا گیا ۔
