رحیم یار خان
(میاں طالب حسین)
ڈویژنل بیوروچیف
معروف معالج ڈاکٹر مخدوم بشارت ہاشمی کی ایس پی انویسٹی گیشن سید جمشید علی سے اہم ملاقات کی، جس میں ایم او یو کے تحت پولیس لائنز میں منعقدہ میڈیکل کیمپ اور پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات کے بعد ڈاکٹر مخدوم بشارت ہاشمی نے پولیس لائنز میں قائم میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف امراض میں مبتلا پولیس اہلکاروں اور ان کے بچوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے جدید تشخیص کے ساتھ مریضوں کو علاج معالجے اور ادویات کے موزوں نسخہ جات تجویز کیے۔ ایس پی انویسٹی گیشن سید جمشید علی نے ڈاکٹر مخدوم بشارت ہاشمی کی ان خدمات اور پولیس فورس کے ساتھ تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ اہلکاروں اور ان کے خاندانوں کی صحت کی بہتری کے لیے ایسے اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔ ڈاکٹر مخدوم بشارت ہاشمی نے عزم ظاہر کیا کہ وہ مستقبل میں بھی پولیس اہلکاروں اور ان کے بچوں کی صحت کے لیے اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔
