
رحیم یار خان / بہاولپور
(میاں طالب حسین – ڈویژنل بیورو چیف)
سنیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال (سردار گوجر قوم) کی زیرِ صدارت گوجر انٹرنیشنل سیکرٹریٹ ٹیم کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کرنل میاں محمد اکرم، عطاء الرحمان چوہان، چوہدری شکیل احمد، عتیق الرحمان، سردار احمد گوجر اور رفیق شاہد نے بالخصوص شرکت کی۔
اجلاس کے دوران سردارِ قوم چوہدری محمد جعفر اقبال کی جانب سے قومی و ملی خدمات اور تنظیم سازی کے حوالے سے درج ذیل اہم فیصلے اور ہدایات جاری کی گئیں:
چوہدری رحمت علی کا جسدِ خاکی پاکستان لانے کا مشن:
بانیِ تحریکِ پاکستان، خالقِ اسمِ پاکستان و نقاشِ پاکستان چوہدری رحمت علی کے جسدِ خاکی کو برطانیہ سے پاکستان لانے کے حوالے سے برطانیہ میں قائم کمیٹی کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس عظیم مشن کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے پاکستان میں بھی معتبر شخصیات پر مشتمل ایک بااختیار کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔
تاریخی کتاب “کاروانِ گوجراں” کا ڈجیٹلائزیشن پروجیکٹ:
سردارِ قوم کی زیرِ سرپرستی شائع ہونے والی گوجر قوم کی مستند تاریخ پر مبنی شاہکار کتاب “کاروانِ گوجراں” (اقوامِ عالم کی ابتدائی تاریخ اور تاریخِ گوجراں) کو موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق انٹرنیٹ پر آڈیو اور ویڈیو فارمیٹ میں منتقل کرنے کے کام کا جائزہ لیا گیا۔ اس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کر کے عام کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
اوورسیز کوآرڈینیٹرز برائے COGN کا باقاعدہ نوٹیفکیشن:
اجلاس میں اوورسیز کوآرڈینیٹرز کے لیے مختلف شخصیات سے مشاورت مکمل ہونے کے بعد چوہدری محمد جعفر اقبال کی منظوری سے درج ذیل شخصیات کے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے:
چوہدری مشتاق احمد – کوآرڈینیٹر برائے آسٹریلیا
چوہدری اظہر اقبال – کوآرڈینیٹر برائے ناروے
چوہدری عقیل شفقت – کوآرڈینیٹر برائے ناروے
چوہدری محمد مجیب الحق نور – کوآرڈینیٹر برائے متحدہ عرب امارات (UAE)
چوہدری علی سفیان – کوآرڈینیٹر برائے کینیڈا
چوہدری امجد اقبال – کوآرڈینیٹر برائے اٹلی
اجلاس کے اختتام پر تمام نو منتخب کوآرڈینیٹرز کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی گئی اور اس امید کا اظہار کیا گیا کہ وہ دنیا بھر میں گوجر قوم کے مابین باہمی روابط کے فروغ اور قوم کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں اپنا مثالی اور تاریخی کردار ادا کریں گے۔
