چوہدری عثمان انور چیمہ کی والدہ مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئیں

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) سابق وزیراوقاف چوہدری محمد شاہنواز چیمہ کی بھاوج،سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری محمد انور چیمہ کی اہلیہ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری عدنان انور چیمہ،چوہدری عثمان انور چیمہ کی والدہ مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئیں جنہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔نماز جنازہ میں ایم این اے بلال فاروق تارڑ،ایم پی اے وقار احمد چیمہ،سابق چیئرمین بلدیہ بابو شعیب ادریس،لالہ محمد خلیل،چوہدری احمد شاہنواز چیمہ،سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی شہباز احمد چیمہ،سیف اللہ چیمہ،صدر بزم غوثیہ ملک محمد یوسف چاند،احمد یار وڑائچ،راجہ اشتیاق اللہ خان،راجہ تنویر اللہ خان،خواجہ روحیل،خواجہ محمد شعیب،اویس چیمہ،سابق ایم پی اے اعجاز احمد سماں،شبیر حسین جونیجو،عامر ثناء اللہ بٹ،صوفی محمد اشرف نثار،ملک محمد اشفاق،صدام انور چیمہ ایڈووکیٹ،محمد ادریس سپال ایڈووکیٹ،چوہدری ثقلین گوندل،میاں احمد رضا،افتخار احمد چیمہ،سید علی عباس،افتخار مسعود بٹر،سلمان مسعود بٹر،ملک محمد نذیر،ملک یٰسین،اعجاز احمد چیمہ،اسرار احمد چیمہ ایڈووکیٹ،سیاسی وسماجی شخصیات،وکلاء،صحافیوں،تاجر برادری،تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مرحومہ قل شریف کاختم پاک مورخہ یکم نومبر بروز اتوار صبح10:00بجے انکی رہائشگاہ پیر مٹھا روڈ نزد مولانا ظفر علی خان کالج وزیرآباد میں ہوگا جسمیں مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور اجتماعی دعا ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں