سکندر ملک ۔
وزیراباد۔جی ٹی روڈ مولانا ظفر علی خان چوک پیرس ریسٹورنٹ میں دلوں کے بادشاہ فیصل بادشاہ کی پاکستان میں ایک ہفتہ قیام کے بعد لندن کے لیے روانگی ۔چن پیر لورز گروپ انٹرنیشنل کے نائب صدر ڈاکٹر مدثر نے دلوں کے بادشاہ فیصل بادشاہ اف لندن کے اعزاز میں پیرس ریسٹورنٹ میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا ۔ جس میں بہترین ٹی پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔اس موقع پر چن پیر لورزگروپ انٹرنیشنل کے چیئرمین سید چن پیر شاہ صاحب سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیت میاں عمران ۔سماجی شخصیت ناصر بٹ صاحب ۔سکندر ملک اور دیگر دوست احباب بھی موجود تھے ۔الودائی تقریب کے موقع پر یو جی نیوز یو کے بیرورچیف ضلع وزیر اباد سکندر ملک کو انٹرویو دیتے ہوئے دلوں کے بادشاہ فیصل بادشاہ کا کہنا تھا ۔میں نے یہاں ایک ہفتہ گزارنے کی بجائے ایک ماہ گزارا ہے اور میں نے اپنے دوست احباب کے ساتھ بہت انجوائے کیا ہے ۔لاہور اسلام اباد مری میں ہم نے چند روز گزارے ہیں ۔یہ یادیں ہمیشہ میرے ساتھ رہیں گی ۔میں تمام اہل وزیر اباد کے لوگوں کا شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے میرے اعزاز میں کھانے کا اہتمام کیا ۔پیار محبت سے ہر جگہ میری بیٹھ کے ہوتی رہیں اپنے نئے اور پرانے دوستوں سے ملتا رہا ۔اج بھی پرانے دوستوں کی یادیں میرے دل میں موجود ہیں ۔اور مجھے وہ وقت یاد ہے کہ جب ہم دوست احباب چھوٹی عمر میں شرارتیں کرتے تھے اور اکٹھے کھیلا کرتے تھے ۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے دلوں کے بادشاہ فیصل بادشاہ کا کہنا تھا کہ میں چن لورز انٹرنیشنل گروپ کا بے حد مشکور ہوں ۔جنہوں نے میرا شاندار طریقے سے استقبال کیا ۔اور ایک ہفتے کے دوران دن رات میرے ساتھ رہے ۔اور میں غریب لوگوں کی ذمہ داری ان دونوں پر ڈال کر جا رہا ہوں ۔یہ دل کھول کر میری طرف سے غریبوں کی مدد کریں ۔غریب لوگوں کے کام ائیں ان کے دکھ سکھ کے ساتھی بنے ۔میری دعائیں محبتیں ان کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گی ۔
