



راولپنڈی نمائندہ خصوصی ،خیابان سر سید سیکٹر فور اے ڈھوک نجو میں معززین کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور مندرجہ ذیل امیدوار نامزد کیے گئے راجہ مظفر علی، ملک محمد ارشد، ملک جمیل فخری، حاجی فضل حسین ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ مظفر علی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ خیابان سر سید کی عوامی خدمت کی ہے اور لوگوں کے جائز مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے ہیں اپنی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ
بلدیاتی انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے اور کامیاب ہونے کے بعد انشاءاللہ لوگوں کی خدمت جاری رکھیں گے
