

راولپنڈی نمائندہ خصوصی، بلدیاتی الیکشن کا اعلان ہوتے ہی ہر طرف گیمہ گہمی شروع ہو گئی ہے یو سی 35 نیو پڑیاں میں راجہ کے ایس کی طرف سے تمام گروپ کو ناشتے کی دعوت دی گئی اور بڑا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں علاقے کے ووٹرز نے شرکت کی اور طلحہ محمود کیانی کے نامزد گروپ کی بھرپور حمایت کرنے کا اعلان کیا اس موقع پر گروپ لیڈر طلحہ محمود کیانی نے تمام راجہ برادری ملک برادری عباسی برادری اور دیگر ووٹروں کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا اور انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ انشاءاللہ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے بعد یو سی 35 کے تمام مسائل کو حل کرنے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے پانی بجلی سیوریج سوئی گیس اور دیگر ادھورے کاموں کو انشاءاللہ پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ناشتے کے شرکاء سے امیدوار برائے چیئرمین راجہ بابر شہزاد جنرل کونسلر ملک شکیل اعوان جنرل کونسلر شاہ نواز خان جنرل کونسلر بابرکیانی شیخ خالد سجاد کشور اور ینگ ویلفیئر کونسل کے بانی و مرکزی چیئرمین ملک تنویر نوشاھی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا
