رحیم یار خان: ملک مدثر رشید کو لیگل انسپکٹر پنجاب پولیس منتخب ہونے پر چیمبر آف کامرس کے صدر میاں محمد عامر شہباز اور دیگر شخصیات کی مبارکباد

Spread the love


​رحیم یار خان
(میاں طالب حسین
ڈویژنل بیوروچیف)

​صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری رحیم یار خان و ممبر ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد عامر شہباز اور ان کے صاحبزادے میاں شاہنواز عامر نے ملک عبدالرشید (جی ایم احمد فائن ٹیکسٹائل ملز) اور ان کے صاحبزادے ملک مدثر رشید سے ایک خصوصی ملاقات کی۔
​ملاقات کے دوران صدر چیمبر آف کامرس میاں محمد عامر شہباز اور میاں شاہنواز عامر نے ملک مدثر رشید کو پنجاب پبلک سروس کمیشن (PPSC) کا امتحان نمایاں کامیابی سے پاس کر کے “لیگل انسپکٹر پنجاب پولیس” منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات و بہترین مستقبل کا اظہار کیا۔
​اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میاں محمد عامر شہباز نے کہا کہ محنت اور صلاحیت کے بل بوتے پر اہم عہدوں پر فائز ہونے والے جوان قوم کا سرمایہ ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ملک مدثر رشید اپنی نئی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیتے ہوئے انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالادستی میں اہم کردار ادا کریں گے۔
​اس پروقار ملاقات کے موقع پر علاقے کی ممتاز اور معزز شخصیات چوہدری ندیم مقبول، عمیر اکرام، اور رانا شہزاد افگن سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے، جنہوں نے ملک مدثر رشید اور ان کے والد ملک عبدالرشید کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں