ریونیو ریکوری اجلاس کارکردگی میں بہتری اور سو فیصد اہداف کے حصول پر زور

Spread the love

سکندر ملک
اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جناب عمران علی ہرل کی زیرِ صدارت 5 نومبر 2026ء کو اسسٹنٹ کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں ریونیو ریکوری کی پیش رفت اور متعلقہ عملے کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا۔


اجلاس میں تحصیلدار وزیرآباد کاشف محمود، نائب تحصیلداران، قانونگوئی جامکے چٹھہ و علی پور چٹھہ، گرداور اور متعلقہ پٹوار سرکلز کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے اپنے اپنے حلقوں کی ریکوری رپورٹس پیش کیں اور جاری پیش رفت سے آگاہ کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے واضح ہدایات جاری کیں کہ ریونیو ریکوری کے مقررہ اہداف سو فیصد حاصل کیے جائیں۔ تمام افسران و اہلکار دفتری اوقات کی پابندی کریں، بروقت حاضری یقینی بنائیں اور اپنی ذمہ داریاں دیانت داری، محنت اور احساسِ فرض کے ساتھ ادا کریں۔

انہوں نے زور دیا کہ سرکاری فرائض کو عبادت سمجھ کر انجام دیا جائے اور عوامی خدمت میں پیشہ ورانہ ذمہ داری کا بھرپور مظاہرہ کیا جائے۔

مؤثر نگرانی، بہتر کارکردگی اور سو فیصد ریونیو ریکوری — ہماری ترجیح!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں