مہر راشد رفیق بھٹہ نے پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر محترم ڈاکٹر عمر حسین عبا سے ملاقات کی

Spread the love

سکندر ملک ۔
مہر راشد رفیق بھٹہ نے پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر محترم ڈاکٹر عمر حسین عبا سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان تجارتی تعلقات، کاروباری مواقع اور سرمایہ کاری کے امکانات پر گفتگو ہوئی۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے کاروباری افراد کے درمیان روابط مضبوط بنانے اور باہمی تجارت کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر چوہدری راشد رفیق نے معزز سفیر کو وزیرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کی دعوت بھی دی، جسے انہوں نے خوش دلی سے قبول کیا۔ ان شاء اللہ، وہ آئندہ کچھ عرصے میں وزیرآباد کا دورہ کریں گے اور چیمبر آف کامرس کے عہدیداران اور کاروباری برادری سے ملاقات بھی کریں گے۔

امید ہے کہ اس طرح کے روابط پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور کاروبار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں