خواتین وکلا کے حقوق اور فلاح و بہبود ہماری ترجیح، جام عبدالمالک اور چوہدری نعمان قادر کا عزم

Spread the love


فرینڈز اینڈ فرینڈز وکلا اتحاد اور اتحادی گروپوں کا خواتین وکلا کے اعزاز میں ظہرانہ، ڈسٹرکٹ بار کی موجودہ و سابق عہدیداروں سمیت خواتین وکلا کی بھرپور شرکت

رحیم یار خان
میاں طالب حسین
ڈویژنل بیوروچیف
فرینڈز اینڈ فرینڈز وکلا اتحاد اور دیگر اتحادی گروپوں کی جانب سے خواتین وکلا کے اعزاز میں پُرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں گروپ لیڈر اور رکن پنجاب بار کونسل سردار عبدالباسط خان بلوچ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، ڈسٹرکٹ بار کے امیدوار برائے صدر جام عبدالمالک ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور امیدوار برائے جنرل سیکرٹری چوہدری نعمان قادر ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے شرکت کی۔ظہرانے میں ڈسٹرکٹ بار کی سینئر نائب صدر شمسہ کنول ایڈووکیٹ، سابق نائب صدور یاسمین ہارون، سمیرا کھرل ایڈووکیٹ اور نوشین ہاشمی، سابق جوائنٹ سیکرٹری سیدہ بیلا اختر ایڈووکیٹ، بلقیس قمر ایڈووکیٹ، شازیہ نور ایڈووکیٹ، نائلہ شہزادی ایڈووکیٹ، حرا یوسف ایڈووکیٹ اور دیگر خواتین وکلا نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر جام عبدالمالک اور چوہدری نعمان قادر نے خواتین وکلا کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں امیدواروں نے کہا کہ کامیابی کی صورت میں خواتین وکلا کے حقوق کے تحفظ اور انہیں درپیش مسائل کے حل کے لیے ان کی مشاورت سے کام کریں گے۔خواتین وکلا بار کی قیادت اور فیصلہ سازی میں مؤثر کردار ادا کر سکتی ہیں۔ ہم ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ بار انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے ساتھ اپنی ترجیحات سامنے لائیں اور بار کے عہدوں کے لیے بھی امیدوار بنیں۔ اگر بار کے اراکین نے ہم پر اعتماد کیا تو خواتین وکلا سے باقاعدہ مشاورت کریں گے اور ان کی تجاویز بار کے اجلاسوں میں پیش کریں گے۔ بار روم اور دیگر بنیادی سہولیات کی بہتری، باوقار اور محفوظ پیشہ ورانہ ماحول، شکایات کی رازداری کے ساتھ سماعت اور جونیئر خواتین وکلا کی تربیت و رہنمائی ہماری ترجیحات میں شامل ہوں گی۔ جن مسائل پر بار کارروائی کرے گی، ان کی پیش رفت سے بھی اراکین کو آگاہ کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں