سکندر ملک ۔
علی پور چٹھہ:خونی ڈمپر ایک اور زندگی نگل گیا۔ تفصیلات کے مطابق رسول نگر چونگی کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے ڈیرہ روھڑاں کے رہائشی 60 سالہ اکرم کو کچل دیا مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔شہر رسول نگر وزیر آباد روڈ پر ڈمپر اور موٹر سائیکل سوار میں تصادم موٹر سائیکل سوار ڈمپر کی زد میں آکر جاں بحق،موٹرسائیکل سوار شخص کی شناخت محمد اکرم ولد محمد اسلم کے نام سے ہوئی ریسکیو کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ڈیڈ باڈی کو ٹی ایچ کیو وزیر آباد منتقل کر دیا پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ڈمپر کو تحویل میں لے کر تفشیش شروع کر دی ہے۔
