رحیم یارخان /بہاولپور
میاں طالب حسین
ڈویژنل بیوروچیف
سنیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال سنیئر مرکزی راہنما پاکستان مسلم لیگ ن نے لاہور میں سابق پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ پنجاب اور معروف رائٹر ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی۔ اس پروقار تقریب میں سابق گورنر پنجاب انجینئر بلیغ الرحمان ، کیپٹن (ر) صفدر سابق ایم این اے، مخدوم شہباب الدین سابق وفاقی وزیر، مخدوم طاہر ایم این اے، جاوید اقبال ڈھلوں سابق ایم پی اے، نبیل اعوان سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، محی الدین وانی وفاقی سیکرٹری سپورٹس،چوہدری عامر محمود، منظور وڑائچ ایڈوکیٹ سپریم کورٹ سمیت دیگر سیکرٹریز، سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیات اور عزیز و اقارب کی کثیر تعداد موجود تھی۔
