ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (میونسپل سروسز) ملک فاروق احمد نے گرین کلین پراجیکٹ کی ٹیم کے ہمراہ گورنمنٹ کینال ہائی سکول کا دورہ کیا

Spread the love

رحیم یار خان
میاں طالب حسین
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (میونسپل سروسز) ملک فاروق احمد نے گرین کلین پراجیکٹ کی ٹیم کے ہمراہ گورنمنٹ کینال ہائی سکول کا دورہ کیا اور شجرکاری سرگرمی میں شرکت کرتے ہوئے پودا لگایا۔اس موقع پر انہوں نے شجرکاری کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے، فضائی معیار میں بہتری اور سرسبز و شاداب ماحول کے فروغ کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ تعلیمی اداروں میں شجرکاری سرگرمیوں کا انعقاد طلبہ میں ماحولیاتی تحفظ اور درختوں کی اہمیت سے متعلق شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے گرین کلین پراجیکٹ کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے شجرکاری مہم کو مؤثر انداز میں جاری رکھنے اور لگائے گئے پودوں کی مناسب دیکھ بھال و حفاظت یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سرسبز ماحول کا قیام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے سرکاری اداروں، تعلیمی اداروں اور شہریوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں