رحیم یارحان
ڈویژنل بیوروچیف
میاں طالب حسین
ٹریفک پولیس رحیم یار خان
وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ کے ٹریفک ویژن محفوظ سفر۔۔ محفوظ پنجاب کے تحت اور ڈی آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب وقاص نذیر صاحب کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رحیم یارخان عرفان علی سموں صاحب کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر محمد ساجد نے انسپکٹر ٹریفک ہیڈکوارٹر شاہد عمران اور ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کے ہمراہ الائیڈ سکول رحیم یارخان کیمپس میں طلباء کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی لیکچر دیا اور پمفلٹس تقسیم کیے۔
لیکچر میں کم عمر طلباء کے لئے جوینائل ڈرائیونگ پرمٹ،ہیلمٹ کے استعمال، ڈرائیونگ لائسنس کے حصول اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کی اہمیت پر زور دیا گیا، جبکہ طلباء کو تیز رفتاری، ون ویلنگ، رانگ پارکنگ، ون وے خلاف ورزی اور دورانِ ڈرائیونگ موبائل کے استعمال سے منع کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر نے اس موقع پر پرنسپل محمد بابر صاحب سے ملاقات کر کے طلباء کے پک اینڈ ڈراپ کے لیے استعمال ہونے والی گاڑیوں میں غیر قانونی CNG/LPG سلنڈر کے استعمال پر سختی سے پابندی کی ہدایت اور موٹر سائیکل/سکوٹی پر آنے والے طلباء کے لیے ہیلمٹ کے لازمی استعمال کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا۔
