رحیم یار خان
میاں طالب حسین
ڈویژنل بیوروچیف
رحیم یار خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تعاون سے اسلامک بینکنگ کے حوالے سے ایک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کا مقصد کاروباری برادری کو اسلامک بینکنگ کے بنیادی اصولوں، اہمیت سے آگاہ کرنا تھا۔
اس موقع پر صدر رحیم یار خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میاں محمد عامر شہباز نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلامک بینکنگ کا نظام ملک میں تیزی سے فروغ پا رہا ہے اور آنے والے برسوں میں بینکنگ کے نظام کو اسلامی اصولوں کے مطابق ڈھالنے کی جانب اہم پیش رفت متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کو اسلامک بینکنگ کے نظام کو سمجھنے اور اس سے بھرپور استفادہ کرنے کے لیے آگاہی حاصل کرنی چاہیے۔
چیف منیجر اسٹیٹ بینک آف پاکستان، راس مسعود نےکہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان ہمیشہ کاروباری برادری کے لیے آسانیاں پیدا کرنے اور انہیں جدید اور مؤثر بینکنگ سہولیات سے آگاہ رکھنے کے لیے کوشاں رہتا ہے انہوں نے کہا کہ اس آگاہی سیمینار کے انعقاد کا بنیادی مقصد تاجروں اور کاروباری افراد کو اسلامک بینکنگ کی ضرورت، اہمیت اور اس کے طریقۂ کار سے آگاہ کرنا ہے تاکہ وہ اسلامی مالیاتی نظام اور اس کی مختلف سہولیات سے بہتر انداز میں استفادہ کر سکیں۔
عمران یوسف شیخ، کنٹری ہیڈ بزنس نے اسلامک بینکنگ کے بنیادی اصولوں، ضوابط اور مختلف اسلامی مالیاتی مصنوعات کے بارے میں شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے اسلامک بینکنگ کے نظام کو روایتی بینکنگ سے مختلف پہلوؤں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا اور شرکاء کے سوالات کے جوابات دیے۔
سینئر نائب صدر رحیم یار خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری محمد وقاص نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلامک بینکنگ ایک مضبوط، شفاف اور اصولوں پر مبنی مالیاتی نظام ہے، جسے کاروباری برادری کو ضرور اپنانا چاہیے۔ انہوں نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے آگاہی سیمینار کاروباری افراد کو جدید مالیاتی نظام سے متعلق بہتر معلومات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
صدر رحیم یار خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میاں محمد عامر شہباز کی جانب سے راس مسعود کو یادگاری شیلڈ پیش کی ۔اس موقع پرسابق صدر میاں محمود احمد، سنیئر نائب صدر محمد وقاص فضل ، نائب صدر محمد نعمان سجاد ،سابق سنیئر نائب صدر محمد شوکت حیات ، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران ، حافظ طاہر رفیق ، شاہد جمیل ،شاہد مختار ، گلزار احمد ڈھلوں، محمد ارشد، فاروق حسین، محمد افتخار، ارسلان جاوید ،عاطف بشیر جتوئی ،لالا حسین ،عدنان جلیل بھٹی،سابق ایگزیکٹو ممبر میاں محمد حسین ، چیئرمین انجمن تاجران عابد حسین باجوہ ممبران حسن جمیل، صہیب طاہر چیمہ ، محمد شہزاد،شہزاد حبیب،ابوبکر عارف،محمد ندیم ،امتیاز علی ،جاوید اقبال ، ولید حسن ، میاں شعیب الرحمن ، محمد منیر، ندیم خالق،منیر احمد خان ، امجد شہزاد، محمد طارق ،
سابق ایگزیکٹو ممبر میاں سجاد علی ، ملک عبدالرشید، چوہدری وسیم شفیق ، ڈپٹی سنٹرل چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب محمد اسد، اسٹیٹ بینک محمد عارف اور سیکرٹری جنر ل محمد عثمان اظہر بھی موجود تھے ۔
