رحیم یارخان
میاں طالب حسین
ڈویژنل بیوروچیف
ٹریفک پولیس رحیم یار خان
وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ کے ٹریفک ویژن محفوظ سفر۔محفوظ پنجاب اور ڈی آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب محمد وقاص نذیر صاحب،ڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی سموں صاحب کی ہدایات کی روشنی میں،
ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر محمد ساجد نے انسپکٹر ٹریفک ہیڈکوارٹر شاہد عمران اور ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کے ہمراہ ٹریکٹر ٹرالیوں اورلوڈنگ گاڑیوں کے عقب میں ریفلیکٹرز آویزاں کئے۔ اس اقدام کا مقصد رات کے وقت اور خاص طور پر سموگ/فوگ کے دوران ان گاڑیوں کی بیک لائٹ خراب یا غیر فعال ہونے کی صورت میں بھی انہیں نمایاں اور روشن بنانا ہے تاکہ حادثات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔
ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر محمد ساجد نے اس موقع پر کہا کہ ریفلیکٹرز کی تنصیب سے سڑکوں پر روڈ سیفٹی میں بہتری آئے گی اور دیگر گاڑیوں کے ڈرائیور بروقت ٹریکٹر ٹرالیوں،سلو موونگ/لوڈنگ گاڑیوں کو دیکھ سکیں گے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کی عقب بیک لائٹ خراب یا غیر فعال ہونے کی صورت میں ریفلیکٹرز ضرور لگائیں اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں.
