پولیس میں کانسٹیبلان کی بھرتی؛ امیدواروں کی جسمانی پیمائش کا عمل جاری

Spread the love

رحیم یار خان
میاں طالب حسین
(ڈویژنل بیوروچیف)
پولیس میں کانسٹیبلان کی بھرتی؛ امیدواروں کی جسمانی پیمائش کا عمل جاری ضلع رحیم یار خان میں کانسٹیبلان، لیڈی کانسٹیبلان اور ڈرائیور کانسٹیبلان کی 713 آسامیوں پر بھرتی کے لیے دوڑ میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی جسمانی پیمائش کا سلسلہ جاری ہے۔ چیئرمین بھرتی کمیٹی ڈی آئی جی سید امین بخاری کی نگرانی میں پہلے روز سینکڑوں امیدواروں کی پیمائش مکمل کی گئی، جبکہ امیدواروں کی کثیر تعداد کے پیش نظر آج مورخہ 14 نومبر بروز ہفتہ دوسرے روز بھی یہ عمل جاری رہے گا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی سید امین بخاری نے واضح کیا کہ بھرتی کا تمام تر عمل مکمل طور پر میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر انجام دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے امیدواروں کو ہدایت کی کہ وہ کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں اور اپنی صلاحیتوں پر اعتماد رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں