ڈسٹرکٹ بار رحیم یار خان انتخابات 2026-2027: میڈم نوشین ہاشمی ایڈووکیٹ کی صدارتی امیدوار جام عبدالمالک اور پینل کی بھرپور حمایت کا اعلان

Spread the love

​رحیم یار خان
(میاں طالب حسین
ڈویژنل بیوروچیف)
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رحیم یار خان کے سالانہ انتخابات برائے سال 2026-2027 کے سلسلے میں وکلاء برادری میں انتخابی سرگرمیاں اپنے عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ وکلاء کی نمائندگی، انصاف سے وابستگی اور ایک بہتر کل کے وژن کے ساتھ میدان میں اترنے والے “فرینڈز اینڈ فرینڈز، وکلاء اتحاد و دیگر الائنسز” کے متفقہ پینل کی انتخابی مہم کو مزید تقویت مل گئی ہے۔
​اس مضبوط اتحاد کی جانب سے صدارت کے عہدے کے لیے جام عبدالمالک (ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان) اور جنرل سیکرٹری کے عہدے کے لیے چوہدری نعمان قادر (ایڈووکیٹ ہائی کورٹ) متفقہ امیدوار نامزد کیے گئے ہیں، جن کی کامیابی کے لیے سینئر اور نوجوان وکلاء متحرک ہو چکے ہیں۔
​انتخابی مہم کے حوالے سے میڈم نوشین ہاشمی (ایڈووکیٹ ہائی کورٹ) نے اس پینل کی بھرپور طریقے سے حمایت (سپورٹ) کرتے ہوئے اپنے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ انشاء اللہ تعالیٰ جب ڈسٹرکٹ بار کے صدر جام عبدالمالک ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان منتخب ہو جائیں گے، تو ڈسٹرکٹ بار میں جو بھی رکے ہوئے ترقیاتی اور فلاحی کام ہیں، وہ جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچیں گے۔
​میڈم نوشین ہاشمی ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ نوجوان (ینگ) وکلاء کو درپیش جو بھی مسائل ہیں، انشاء اللہ تعالیٰ جام عبدالمالک ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں اپنا کلیدی اور اہم کردار ادا کریں گے۔
​پینل میں شامل دیگر اہم امیدواران اور شخصیات بھی وکلاء کے حقوق کے تحفظ اور بار کی ترقی کے لیے بھرپور مہم چلا رہے ہیں، جن میں:
​شمسہ کنول (ایڈووکیٹ ہائی کورٹ) — امیدوار برائے نائب صدر ڈسٹرکٹ بار رحیم یار خان
​سردار صوبدار مزاری (ایڈووکیٹ ہائی کورٹ)
​قانونی و انتخابی حلقوں کے مطابق میڈم نوشین ہاشمی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اور دیگر سرکردہ وکلاء کی بھرپور تائید کے بعد جام عبدالمالک اور چوہدری نعمان قادر کے پینل کی پوزیشن انتہائی مضبوط ہو چکی ہے، اور وکلاء برادری کی بڑی تعداد بار کی تعمیر و ترقی اور اپنے مسائل کے حل کے لیے اس پینل کو بہترین انتخاب قرار دے رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں