وزیرآباد مسلم ہینڈز کے زیراہتمام نیو بلاک حلیمہ سکول آف ایکسیلینس کے سنگ بنیاد رکھنے کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،

Spread the love


سکندر ملک ۔
وزیرآباد مسلم ہینڈز کے زیراہتمام نیو بلاک حلیمہ سکول آف ایکسیلینس کے سنگ بنیاد رکھنے کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈاکٹر زریں احمد، چیئرمین مسلم ہینڈز صاحبزادہ سید لخت حسنین،اشتیاق احمد،حافظ بلال عظیم،صاحبزادہ سید ضیاء النور،امجد محمود صدیقی،میم سعدیہ،میم تنزیلہ،امیر امان ہنزائی،سید کاشف بخاری،واجد نعیم،مظفر اقبال چشتی،رضوان حمید ملک،محمد صدیق،انجنیئر محمد طارق سمیت دیگر معزز شخصیات، سماجی رہنماؤں اور معززین نے شرکت کی۔ ڈاکٹر زریں احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلیمہ 1997ء میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہمارے لیے ایک امانت تھی۔ اس کی بھی زندگی میں بہت سی خواہشات اور خواب تھے۔ وہ بھی زندگی کے مختلف مراحل طے کرنا چاہتی تھی، یونیورسٹی جانا چاہتی تھی، شادی کرنا اور زندگی کے دیگر خواب پورے کرنا چاہتی تھی مگر اللہ تعالیٰ کو کچھ اور منظور تھا آج حلیمہ کے نام سے اس تعلیمی ادارے کا قیام ہمارے لیے باعثِ خوشی اور اطمینان ہے کہ ہم اس کے نام سے تعلیم کے فروغ کے ذریعے اس کی خواہشات کو ایک خوبصورت انداز میں زندہ رکھ سکیں کل جس ایک بات نے مجھے سب سے زیادہ متاثر کیاوہ یہ تھی کہ آپ کتنے شستہ انداز میں گفتگو کرتے ہیں، کتنی گہری سوچ رکھتے ہیں اور کتنے سمجھ دار ہیں گزشتہ مرتبہ جب ہم یہاں آئے تھے اس کے مقابلے میں آپ کی سوچ میں زیادہ پختگی، وسعت اور ترقی نظر آئی تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی، خوشحالی اور روشن مستقبل کی بنیاد ہے معیاری تعلیمی اداروں کا قیام نئی نسل کو بہتر مستقبل فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ملک و قوم کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ چیئرمین صاحبزادہ سید لخت حسنین نے کہا کہ مسلم ہینڈزانٹر نیشنل تعلیم، صحت اور فلاح و بہبود کے شعبوں میں خدمات انجام دے کر معاشرے کے محروم طبقات کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کر رہی ہے حلیمہ سکول آف ایکسیلینس کے نئے بلاک کی تعمیر بھی اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے جس سے طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول اور جدید سہولیات میسر آئیں گی۔ یہاں سے اب تک تقریباً 13 ہزار علماء فارغ التحصیل ہو چکے ہیں جبکہ سینکڑوں اور ہزاروں طلبہ بھی یہاں سے تعلیم حاصل کرکے عملی زندگی میں آگے بڑھ چکے ہیں ادارے میں دینی تعلیم کے ساتھ اسکول کی سطح پر بھی بچوں کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کیا جا رہا ہے جو ایک قابلِ قدر تعلیمی کاوش ہے کسی بھی معاشرے کی ترقی کے لیے تعلیم بنیادی اہمیت رکھتی ہے اور ایسے ادارے نئی نسل کی علمی، اخلاقی اور فکری تربیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں حلیمہ سکول آف ایکسیلینس کے نئے بلاک کی تعمیر سے طلبہ کو مزید بہتر تعلیمی سہولیات میسر آئیں گی تعلیم کے فروغ اور نئی نسل کی بہتر تربیت کے لیے ایسے منصوبوں کا تسلسل انتہائی ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں