جہلم(چوہدری عابد محمود +شیخ زلفی)ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پریز اختر نے بتایا ہے کہ ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے تحت اجلاس میں میڈیکل سٹورز کے متعددکیسز کی سماعت کی گئی، ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ نے جعلی، بغیر لائسنس ادویات فروخت کرنے اور بغیر لائسنس میڈیکل پریکٹس کرنیوالے میڈیکل سٹور مالکان اور عطائیوں کے خلاف کیسزکی سماعت کی اس موقع پرانہوں نے کیسز پر ضروری ایکشن لیا،مالکان کو وارننگ جاری کی گئی،چند کیس ڈرگ کورٹ میں بھیجے گئے،جبکہ کچھ کیس آیندہ اجلاس کے لئے ملتوی کیے گئے۔ ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرو ل بورڈ کا اجلاس زیر صدارت چیئرمین راؤ پریز اخترہوئی جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، سیکرٹری بورڈڈی کیو سی بی،تمام تحصیلوں سے ڈرگ انسپکٹرز اور کیمسٹ ایسویسی ایشن کے نمائندگان نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران اور ڈرگ انسپکٹر ز کو ہدایت کی کہ عطائیوں کے خلاف آپریشن تیز کیا جائے کسی بھی عطائی کو شہریوں کی جانوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ڈی سی جہلم نے کہا ہے کہ تمام میڈیکل سٹورز پر ڈگری ہولڈر فارماسسٹ کا موجود ہونا لازم ہے،جبکہ ہول سیلرز اور ڈسٹریبیوٹررز کا سیل رکارڈ بنائیں،انہو ں نے وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام میڈیکل سٹور مالکان ڈاکٹری نسخہ کے بغیر ادویات کی فروخت نہ کریں،خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ایس ایچ او تھانہ صدر جہلم کی اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج آمد، طلباء سے فرینڈلی پولیسنگ پر خصوصی گفتگو
سوشل میڈیا پر چلنے والی ہمارے خلاف خبر جھوٹی من گھڑت اور بے بنیاد ہے
22 سالہ نوجوان کی آگ لگا کر مبینہ خودکشی نوجوان جاں بحق
اپوا لیڈیز کلب رحیم یار خان کی چیئرپرسن میڈم مصباح فاروق نے اپنے وفد کے ہمراہ ڈی ٹی او محمد ساجد سے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کی
اے ایس پی انعام اللہ کے فرنٹیئر کانسٹیبلری تبادلے پرڈی پی او عرفان علی سموں کی جانب سے ان کے اعزاز میں ایک پُروقارالوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا
چیف آفیسر بلدیہ جہلم ساجد علی خان سے اردو گلوبل کے نمائندے عزیز اللہ بٹ کی خصوصی ملاقات
خدمت انسانیت ہی اصل عبادت ہے ہمیں عوام کی بے لوث خدمت کرنے کی ضرورت ہے طلعہ کیانی، دوسروں کی مدد کرنے سے دل کو سکون ملتا ہے تنویر نوشاھی
ہم آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کی کامیابی پرڈاکٹر حافظ عبدالکریم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ حافظ عبدالحمید عامر
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رحیم یار خان (2026-27): الیکشن کا سرگرمیوں اور انتخابی گہما گہمی عروج پر، سردار محمد سلیم خان کورائی اور کاشف علی سندھو کا پینل نمایاں
ڈسٹرکٹ بار رحیم یار خان (سال 2026-27): فرینڈز اینڈ فرینڈز، وکلاء اتحاد و دیگر الائنس کے مشترکہ امیدواروں کا اعلان
