منشیات فروش خاتون گرفتار ملزمہ کے قبضہ 1 کلو 200 گرام چرس اور رقم وٹک برآمد،

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)جہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ کے احکامات کی روشنی میں منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری، منشیات فروش خاتون گرفتار ملزمہ کے قبضہ 1 کلو 200 گرام چرس اور رقم وٹک برآمد،تفصیلات کے مطابق معقول ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ ایک خاتون جو کہ منشیات کا دھندہ کرتی ہے جو اپنے گھر کی جانب جا رہی ہے اگر فوری ریڈ کیا جائے تو کامیابی حاصل ہو سکتی ہے جس پر سب انسپکٹر محمد عمران ایس ایچ او تھانہ سٹی، اسسٹنٹ سب انسپکٹر خالد محمود تھانہ سٹی اور اُن کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش خاتون شمائلہ شاہین زوجہ غلام رسول ساکن مشین محلہ نمبر 1 جہلم کو گرفتار کر لیا۔ملزمہ کے قبضہ سے 1 کلو 200 گرام چرس، رقم وٹک مبلغ 7500 روپے، الیکٹرانک کنڈا اور مومی لفافے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ملزمہ پابند سلاسل مزید تفتیش جاری ہے، دوسری جانب 2منشیات فروش گرفتار،ملزمان سے1کلو340گرام چرس اور10لیٹر شراب برآمد تفصیلات کے مطابقSIمحمد آصف تھانہ سوہاوہ نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم کاشف علی ولد آصف علی سکنہ گڈاری سوہاوہ سے1کلو340گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ASIغلام عباس تھانہ پنڈدانخان نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم حسن رضا عرف کاشی میڈو ولد تصور سکنہ کوٹ کلاں سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ملزمان پابند سلاسل مزید تفتیش جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں