بہ تسلیمات ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال ڈویژن 19 ستمبر 2020
ساہیوال (آصف ندیم )ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے حاجی عبدالقیوم ہسپتال میں بچوں کو پولیو ویکسین پلا کر 3روزہ مہم کا افتتاح کر دیا ہے جس دوران ضلع ساہیوال میں 5سال سے کم عمر 4لاکھ سے زائد بچوں کو گھر گھر جا کر ویکسین پلائی جائے گی تا کہ انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچایا جاسکے۔ مہم کا باقاعدہ آغاز 21 ستمبر سے ھوگا۔ تقریب میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اظہر نقوی اور اسسٹنٹ کمشنر سفیان دلاور کے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے جنہوں نے بھی بچوں کو ویکسین پلائی۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران پر زور دیا کہ مہم کے دوران دریائی علاقوں سے ملحقہ دیہات میں خصوصی توجہ دی جائے اس کے علاوہ سفر کرنے والے بچوں کے لئے تمام بس اڈوں،ٹول پلازوں،ویگن اڈوں اور ریلوے سٹیشنز پر بھی خصوصی ٹیمیں متعین کی جائیں تا کہ کوئی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہے -ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کو مسلسل مانیٹر کرنے اور بچوں کو ویکسین کا پلایا جانا یقینی بنانے کے لئے مقامی بااثر افراد خصوصا علماء کرام،ائمہ مساجد،اساتذہ اور سیاسی رہنماؤں کی خدمات حاصل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا
