کشمیر مارکی میں رسمِ عقیقہ کی پروقار تقریب، سیاسی و سماجی شخصیات اور معززینِ شہر کی بھرپور شرکت

Spread the love


جلالپور جٹاں (یو جی نیوز – نمائندہ خصوصی مرزا طارق محمود)
انجمن مغلیہ جلالپور جٹاں کے میں نائب صدر مرزا شاہد انور کے بھتیجوں اور بھتیجیوں کی رسمِ عقیقہ کے سلسلے میں کشمیر مارکی کشمیر میرج ہال میں ایک پروقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں مرزا شاہد انور، مرزا عرفان، مرزا عمران اور مرزا ارسلان کے بچوں کی رسمِ عقیقہ ادا کی گئی، جس میں سیاسی، سماجی شخصیات، انجمن مغلیہ کے عہدیداران اور معززینِ شہر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر چوہدری معین نواز وڑائچ، سٹی صدر شہباز بٹ، مرزا نذیر جنجوعہ، سرپرستِ اعلیٰ حاجی مرزا ریاض، صدر انجمن مغلیہ مرزا امجد محمود، مرزا آصف محمود، مرزا ظہور احمد سمیت دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔
شرکائے تقریب نے بچوں کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کرتے ہوئے اہلِ خانہ کو رسمِ عقیقہ کی مبارکباد پیش کی۔ تقریب خوشگوار ماحول، باہمی محبت، خلوص اور روایتی مہمان نوازی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔
یو جی نیوز جلالپور جٹاں — مرزا طارق محمود

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں