وزیرآباد ۔اینٹی نارکوٹکس ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ کے زیر اہتمام شہید نوید یونس کئیر سنٹر بحالی مرکز برائے امراض منشیات پٹھانوالی میں بشیر چیمہ فٹنس جم کا افتتاح کر دیا گیا

Spread the love


سکندر ملک ۔
وزیرآباد ۔اینٹی نارکوٹکس ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ کے زیر اہتمام شہید نوید یونس کئیر سنٹر بحالی مرکز برائے امراض منشیات پٹھانوالی میں بشیر چیمہ فٹنس جم کا افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں ملک محمد سہیل یونس، سنیئر نائب صدر وزیرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری راشد رفیق بھٹہ،اینٹی نارکوٹکس آفیسر عاطف نقاش، صدر محمد جمیل چیمہ،میاں محمد اقبال،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبید رحمت،راؤ حبیب اللہ،پروفیسر ڈاکٹر محمد رضوان،ڈاکٹر رضوان احمد،ڈاکٹر سعدیہ شوکت،ڈاکٹر آمنہ،ڈاکٹر عزیر وڑائچ،محمد عمران سنی کمبوہ،جنرل سیکرٹری محمد آصف مغل،حافظ حیدر جمیل چیمہ،زاہد محمود ہاشمی نے خصوصی شرکت کی۔ملک محمد سہیل یونس اور راشد رفیق بھٹہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے عادی افراد کو معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کے لیے علاج کے ساتھ ساتھ جسمانی صحت، ذہنی سکون اور مثبت سرگرمیوں کا فروغ بھی انتہائی ضروری ہے منشیات ایک ایسی لعنت ہے جو نہ صرف ایک فرد بلکہ پورے خاندان کو متاثر کرتی ہے اس کے خاتمے کے لیے سرکاری اداروں، فلاحی تنظیموں، مخیر حضرات اور معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا بحالی مراکز میں مریضوں کو علاج معالجے کے ساتھ کھیلوں، ورزش اور دیگر صحت مند سرگرمیوں کی سہولیات فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ محمد جمیل چیمہ کی جانب سے منشیات کے عادی افراد کی بحالی اور انہیں صحت مند زندگی کی طرف واپس لانے کے لیے کی جانے والی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔ ان کی یہ فلاحی جدوجہد نہ صرف متاثرہ افراد بلکہ ان کے خاندانوں کے لیے بھی امید کی کرن ہے، ایسے جذبہ رکھنے والے افراد معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ شہید نوید یونس کیئر سنٹر میں جم کی سہولت کا قیام زیر علاج افراد کی جسمانی صحت بہتر بنانے، ان میں خود اعتمادی پیدا کرنے اور انہیں ایک صحت مند طرز زندگی کی طرف راغب کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ منشیات کے خلاف آگاہی اور بحالی کے عمل کو مزید موثر بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ تقریب میں شرکاء نے جم کی سہولت کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس اقدام کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں