چودھری عبدالقادر سرفراز لیبر پارٹی کی جانب سے مانچسٹر سٹی HARPURHEY وارڈ سے بھاری اکثریت سے ووٹ لے کر کونسلر منتخب مانچسٹر عارف چودھری

Spread the love


مانچسٹر کی ممتاز کاروباری شخصیت چودھری سرفراز کے صاحبزادے نوجوان چودھری عبدالقادر سرفراز HARPURHEY وارڈ سے بھاری اکثریت سے ووٹ لے کر منتخب ھو گئے -عبدالقادر سرفراز کافی سالوں سے کمیونٹی کے لئے اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے تھے – عبدالقادر سرفراز کو انکے والد چودھری سرفراز نے بچپن سے اچھی تربیت کے ساتھ اسکی پڑھائ کا بھی بہت خیال رکھا اور اسے قانون کی تعلیم دلوائ – عبدالقادر سرفراز کمیونٹی میں اپنے کاموں کی وجہ سے نوجوانوں میں بہت مقبول ہے – انکی کامیابی پر ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان – لارڈ مئیر کونسلر شوکت علی – سابق لارڈ مئیر کونسلر نعیم الحسن – کونسلر شہباز سرور – سابق مئیر ٹیم سائیڈ تفہیم شریف – مئیر راچڈیل کونسلر رانا فیصل – سابق امیدوار میٹرو مئیر اور ممبر یورپین پارلیمنٹ چودھری اسلم کمبوہ – نے چودھری عبدالقادر سرفراز کو بھاری اکثریت سے کونسلر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دی -انکا مزید کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ عبدالقادر سرفراز کونسلر بن کر کمیونٹی کی مزید خدمت کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں