روپورٹ چوہدری زاہد حیات
وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف کی تقریر تمام ٹی وی چینلز پر لائیو نشرکرنے کی اجازت کیوں دی؟ وزیراعظم نے اپنے وزراء اور مشیروں کی بات کیوں نہیں مانی؟ اہم وجہ سامنے آگئی
نوازشریف کی تقریر تمام چینلز پر لائیو کیوں نشر کی گئی؟ معلوم ہوگیا۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے ہی سابق وزیراعظم نواز شریف کی تقریر نشر کی اجازت دی ۔
وزیراعظم عمران خان نے نیوز چینلز کو اے پی سی میں نواز شریف کی ویڈیو لنک کے ذریعے تقریر شروع ہونے سے پہلے اسے نشر کی اجازت دیدی تھی،
وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کی تقریر سے قبل ہدایت جاری کی کہ نواز شریف کی تقریر نیوز چینلز کو نشر کرنے دی جائے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوازشریف اپنی تقریر سے عوام میں خود ایکسپوز ہوں گے، وہ جھوٹ بول رہے ہیں ان کو جھوٹ بولنے دیں،وزیراعظم نے معاونین اور مشیروں کی جانب سے پیمرا کو خط لکھنے کی تجویز کو مسترد کردیا اور کہا کہ نوازشریف جھوٹ بولیں گے اس لیے عوام کو خود فیصلہ کرنے دیا جائے یہ بات عوام پر چھوڑ دیں۔
دوسری جانب اے پی سی میں خطاب میں نواز شریف نے کہا کہ ان کی جدوجہد پاکستان کے موجودہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف نہیں بلکہ انھیں اقتدار میں لانے والوں کے خلاف ہے،اے پی سی کو بامقصد بنانا ہوگا،
پاکستان کو تجربات کی لیبارٹی بنا کر رکھ دیا گیا ہے،ایک باربھی منتخب وزیراعظم کو آئینی مدت مکمل نہیں کرنےدی گئی،ملک میں جمہوریت کمزور ہو گئی ہے اور عوام کی حمایت سے کوئی جمہوری حکومت بن جائے تو کیسے ان کے خلاف سازش ہوتی ہے اور قومی سلامتی کے خلاف نشان دہی کرنے پر انھیں غدار قرار دے دیا جاتا ہے۔
آج ہونیوالی اے پی سی میں نوازشریف نے نہ صرف فوج بلکہ نواز شریف کے سی سی پی اور لاہور عمر شیخ، سابق ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور ، چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم باجوہ اور چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال پر سنگین الزامات لگائے۔ اپنی تقریر میں نواز شریف نے ڈان لیکس کا بھی اعتراف کیا۔
نواز شریف نے میر شکیل الرحمن کو اپنا قریبی ساتھی اور دوست قرار دے دیا اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے حق میں بھی آواز اٹھائی۔
