جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاکفیل بیگ کیفی)ڈپٹی کمشنر دفتر جہلم میں بنیادی مرکز صحت پھلڑے سیداں کے حوالے سے درخواست موصول ہوئی جس میں یہ الزام عاید کیا گیا تھا کہ مذکورہ سینٹر سٹاف ایک پولیس کانسٹیبل کے ساتھ مل کے زچگی کے دوران عورتوں کی ویڈیوز بناتا ہے اور پھر پولیس کانسٹیبل ان ویڈیوز کے ذریعے عورتوں کو بلیک میل کرتا ہے۔ درخواست میں یہ بھی الزام لگایا گیا کہ یہ پولیس کانسٹیبل سینٹر کے معملات پر بھی اثرانداز ہوتا ہے۔ اس درخواست پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈی ایچ اے جہلم نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ سوہاوہ کومعاملے کی انکوائری کرنے کا حکم دیا۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ سوہاوہ نے انکوائری کرنے کے بعد اپنی رپورٹ میں بتایا کہ مزکورہ پولیس کانسٹیبل ایک مڈوائف کا بہنوئی ہے اور وہ سنٹر کے معملات پر اثر انداز ہو رہا ہے اور اس کے ایک لیڈی ہیلتھ وزیٹر کے ساتھ غیر اخلاقی مراسم بھی ہیں۔ جہاں تک عورتوں کی ویڈیوز بنا کہ بلیکمیل کرنے کا الزام ہے وہ انکوائری میں ثابت نہیں ہو سکا۔ جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے سی ای او ڈاکٹر وسیم اقبال نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ سوہاوہ کی تجویز پر ایک لیڈی ہیلتھ وزیٹر، ایک مڈوائف اور ایک نائب قاصد کو بنیادی مرکز صحت پھلڑے سیداں سے ٹرانسفر کر دیا اور مزکورہ پولیس کانسٹیبل کے خلاف اکشن لینے کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کو خط لکھ دیا۔ انکا کہنا تھا کہ سینٹر سٹاف کو سسپنڈ یا نوکری سے برخواست کرنے کی بات ہے میں کوئی صداقت نہیں ہے اور نہ ہی غیراخلاقی ویڈیوز بنانے میں کوئی صداقت ہے کیونکہ انکوائری کے دوران ایسی کوئی بھی ویڈیو نہیں ملی۔ سی او ہیلتھ نے بتایا ہے کہ انکوائری رپورٹ میریٹ کی بنیاد پر مکمل کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو بھی ارسال کر دی گئی ہے۔
ایس ایچ او تھانہ صدر جہلم کی اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج آمد، طلباء سے فرینڈلی پولیسنگ پر خصوصی گفتگو
سوشل میڈیا پر چلنے والی ہمارے خلاف خبر جھوٹی من گھڑت اور بے بنیاد ہے
22 سالہ نوجوان کی آگ لگا کر مبینہ خودکشی نوجوان جاں بحق
اپوا لیڈیز کلب رحیم یار خان کی چیئرپرسن میڈم مصباح فاروق نے اپنے وفد کے ہمراہ ڈی ٹی او محمد ساجد سے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کی
اے ایس پی انعام اللہ کے فرنٹیئر کانسٹیبلری تبادلے پرڈی پی او عرفان علی سموں کی جانب سے ان کے اعزاز میں ایک پُروقارالوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا
چیف آفیسر بلدیہ جہلم ساجد علی خان سے اردو گلوبل کے نمائندے عزیز اللہ بٹ کی خصوصی ملاقات
خدمت انسانیت ہی اصل عبادت ہے ہمیں عوام کی بے لوث خدمت کرنے کی ضرورت ہے طلعہ کیانی، دوسروں کی مدد کرنے سے دل کو سکون ملتا ہے تنویر نوشاھی
ہم آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کی کامیابی پرڈاکٹر حافظ عبدالکریم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ حافظ عبدالحمید عامر
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رحیم یار خان (2026-27): الیکشن کا سرگرمیوں اور انتخابی گہما گہمی عروج پر، سردار محمد سلیم خان کورائی اور کاشف علی سندھو کا پینل نمایاں
ڈسٹرکٹ بار رحیم یار خان (سال 2026-27): فرینڈز اینڈ فرینڈز، وکلاء اتحاد و دیگر الائنس کے مشترکہ امیدواروں کا اعلان
