جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاقدیر بیگ)جہلم شہر و گردونواح میں سود مافیا سرگرم، قانون نافذ کرنے والے ادارے کارروائی سے گریزاں، بااثر افراد سود پر رقم دیکر شہریوں کی زمینیں، جائیدادیں، زیورات، ہڑپ کرنے میں مگن، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خاموشی اختیار کر لی، متاثرین دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور، شہریوں نے ڈی پی او جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا، تفصیلات کے مطابق جہلم شہر و گردونواح میں بااثر افراد سود پر سادہ لوح شہریوں کو رقم دیکر مجبور و بے کس افراد سے بینک کے بلینک چیک اور ان کی زمینوں کے کاغذات اپنے پاس گروی رکھ لیتے ہیں، سود خور ہر مہینے،کی 6 تاریخ تک سود کی رقم وصول کر لیتے ہیں، مقررہ تاریخ پر رقم ادا نہ کرنے والوں کو سود کی مد میں ڈبل قسط ادا کرنی پڑتی ہے۔ جہلم شہر کے گردونواح میں سود خور مافیا سادہ لوح عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے سود خوری کا نظام ختم کرنے میں بری طرح ناکام دکھائی دیتے ہیں اور اس طرح جہلم شہراور مضافاتی علاقوں میں مردوں سمیت خواتین بھی سود کا بدترین کارروبار کر رہی ہیں، اس سے قبل بھی متاثرین کی آواز زرائع ابلاغ کے زریعے حکام بالا تک پہنچانے کی کوششیں کی گئی لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی، عوامی، سماجی، مذہبی، رفاعی، فلاحی حلقوں نے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایس ایچ او تھانہ صدر جہلم کی اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج آمد، طلباء سے فرینڈلی پولیسنگ پر خصوصی گفتگو
سوشل میڈیا پر چلنے والی ہمارے خلاف خبر جھوٹی من گھڑت اور بے بنیاد ہے
22 سالہ نوجوان کی آگ لگا کر مبینہ خودکشی نوجوان جاں بحق
اپوا لیڈیز کلب رحیم یار خان کی چیئرپرسن میڈم مصباح فاروق نے اپنے وفد کے ہمراہ ڈی ٹی او محمد ساجد سے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کی
اے ایس پی انعام اللہ کے فرنٹیئر کانسٹیبلری تبادلے پرڈی پی او عرفان علی سموں کی جانب سے ان کے اعزاز میں ایک پُروقارالوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا
چیف آفیسر بلدیہ جہلم ساجد علی خان سے اردو گلوبل کے نمائندے عزیز اللہ بٹ کی خصوصی ملاقات
خدمت انسانیت ہی اصل عبادت ہے ہمیں عوام کی بے لوث خدمت کرنے کی ضرورت ہے طلعہ کیانی، دوسروں کی مدد کرنے سے دل کو سکون ملتا ہے تنویر نوشاھی
ہم آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کی کامیابی پرڈاکٹر حافظ عبدالکریم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ حافظ عبدالحمید عامر
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رحیم یار خان (2026-27): الیکشن کا سرگرمیوں اور انتخابی گہما گہمی عروج پر، سردار محمد سلیم خان کورائی اور کاشف علی سندھو کا پینل نمایاں
ڈسٹرکٹ بار رحیم یار خان (سال 2026-27): فرینڈز اینڈ فرینڈز، وکلاء اتحاد و دیگر الائنس کے مشترکہ امیدواروں کا اعلان
