جہلم شہرسمیت ملحقہ آبادیوں میں بھکاریوں کی بھرمار

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +دانیال عابد چوہدری)جہلم شہرسمیت ملحقہ آبادیوں میں بھکاریوں کی بھرمار، شہری شدید پریشان، شہر کے چوک چوراہے بھکاریوں کے نرغے میں، شہریوں کا ڈی پی او سے نوٹس لینے کامطالبہ۔تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں بھکاریوں کی بھر مار نے شہریوں کا جینا محال کر رکھا ہے ان بھکاریوں میں نوجوان لڑکیاں اور بچے شامل ہیں جو شہر میں جگہ جگہ بھیک مانگتے نظر آتے ہیں اور اگر کوئی شہری بھیک نہ دے تو برا بھلا کہنے کے ساتھ ساتھ بددعائیں دینابھکاریوں کا مشغلہ بن چکا ہے۔خوبرو نوجوان لڑکیاں بھیک مانگنے کے ساتھ ساتھ شریف شہریوں کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے سے بھی گریز نہیں کرتیں۔ بھکاری لڑکیاں اور لڑکے دکانوں اور گھروں سے قیمتی اشیا بھی اٹھا کر لے جاتے ہیں۔اس سلسلہ میں تاجر برادری اور عام شہریوں کا کہنا ہے کہ بھکاریوں نے شہریوں کا جینا محال کر رکھا ہے شہر بھر میں بھکاریوں کی اس قدر یلغار ہو چکی ہے کہ ایک بھکاری کے بعد دوسرا بھکاری بھیک مانگنے کے لئے آجاتا ہے۔ بھکاریوں میں زیادہ تر تعداد نوجوان لڑکیوں اور بچوں کی ہے جو بھیک مانگنے کیساتھ ساتھ چوری چکاری، غیر اخلاقی حرکات اور نوسربازی کی وارداتیں کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔عوامی و سماجی حلقوں اور تاجر برادری نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈی پی او سے مطالبہ کیا ہے کہ شاندار چوک، ریلوے روڈ، سول لائن روڈ،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال، نیابازار، جنرل بس اسٹینڈ سمیت شہر کے چوک چوراہوں میں ڈیرے ڈالے بھکاریوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں