ناجائز تجاوزات کے خلاف مشترکہ آپریشن

Spread the love

ساہیوال آصف ندیم :چیچہ وطنی: ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال ڈاکٹر آصف کمال کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ٹریفک پولیس سرکل چیچہ وطنی نے امروزہمراہ عملہ میونسپل کارپوریشن سٹی ایریاء چیچہ وطنی پیلس چوک تا سبز منڈی THQ ہسپتال تک نا جائز تجاوزات کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا۔اس روڈ پر واقع تمام نا جائز تجاوزات کو مستقل بنیادوں پہ ختم کروایا گیااور رونگ پارک گاڑیوں کے خلاف حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی گئی اور ان کے چالان کر کے بھاری جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ٹریفک پولیس اور میونسپل کارپوریشن کے اس ایکشن کو عوام الناس کی طرف سے خاصی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔
اس موقع پر انچارج ٹریفک سرکل چیچہ وطنی نے بتایا کہ آئندہ بھی کاروائی جاری رکھیں گے تاکہ سفر کو آسان بنایا جا سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں