جہلم پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مبینہ سرپرستی،مضر صحت اشیائے خوردونوش کی فروخت عروج پر

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مبینہ سرپرستی،مضر صحت اشیائے خوردونوش کی فروخت عروج پر، پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران انسانی جانوں سے کھیلنے والے مافیا کے سامنے ریت کی دیوار، مہنگائی کے اس پرفتن دور میں خون پسینے سے 2 وقت کی روٹی کمانے والے ریڑھی بانوں کو روزانہ ہزاروں روپے جرمانے، حکومتی تبدیلی کے اثرات کمزوروں پر نظر آنے لگے، پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ضلعی افسران کی عدم دلچسپی کیوجہ سے ہوٹلز، میرج ہالز،ریسٹورنٹس، سویٹس شاپس سمیت بڑے کارروباری بااثر افراد کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے جبکہ مزدور طبقہ کی ناک میں دم کرکے محنت کشوں کے لئے مشکلات پیدا کر رکھی ہیں، محنت کشوں کا کہنا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ضلعی افسران ملاوٹ مافیا اور ناقص وغیر معیاری اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائیاں کرنے کی بجائے ریڑھی بانوں کوجرمانے کرکے سب اچھا کی رپورٹس بھجوا رہے ہیں، ہوٹلز، میرج ہالز، سویٹس شاپس سمیت باربی کیو کا کارروبار کرنے والے بااثر افراد باسی اشیاء کو فروخت کرکے شہریوں میں بیماریاں بانٹ رہے ہیں، جبکہ دکانوں پر آج بھی کھلے مصالحہ جات فروخت کئے جارہے ہیں، پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران ملاوٹ مافیا ناقص و غیر معیاری اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں کرنے کی بجائے ریڑھی بانوں سے جینے کا حق چھین رہے ہیں متاثرین نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی، کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیاہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے افسران کے دوہرے معیار کا نوٹس لیا جائے، مضر صحت اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والے بااثر دکانداروں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں